کراچی( اسٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو احکامات دئیے ہیں کہ ماہ ربیع الاول کے دوران صوبائی سطح پر غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کو یقنینی بنایا جائے،جاری احکامات میں انہوں نے کہا کہ نعتیہ محافل،ذکر و اذکار،وعظ،اجتماعات اور مختلف علاقوں سے برآمد ہونیوالی ریلیوں،جلوسوں، مرکزی جلوس اور مرکزی اجتماع گاہ کے لئے پولیس رینج، ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کیئے جائیں،اس موقع پر علمائے اکرام،معروف سیاسی مذہبی شخصیات کو باقاعدہ اعتماد میں لیا جائے۔