• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل سے قیمتی سامان چوری کرنے والے 4 پولیس اہلکار گرفتار، 55 کلو سے زائد کاپر برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل سے قیمتی سامان چوری کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر چاروں اہلکاروں کو موقع پر ہی گرفتار کیا،گرفتار اہلکار شاہین فورس میں تعینات ہیں، شناخت ہیڈ کانسٹیبل علی گل، کانسٹیبل واجد خان، کانسٹیبل آصف علی اور کانسٹیبل ظہور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار اہلکاروں کے قبضے سے 55 کلو سے زائد کاپر برآمد ہوا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید