کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے الآمنہ پلازہ ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے متاثرہ دکانداروں سے ملاقات اور دورہ کیا، میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ سانحہ الآمنہ پلازہ میں زخمیوں کے علاج کا فوری بندوبست کیا جائے،سانحے میں جاں بحق ہونے والے لواحقین کے لیے کم از کم ایک کروڑ روپے فی کس معاوضہ دیا جائے،دکانداروں اور تاجروں کے کروڑوں روپے کے نقصان کا ازالہ کیا جائے،سانحے کے ذمہ داروں اور سرپرستوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے،کراچی کے رہائشی علاقوں سے تمام دھماکہ خیز اور ممنوعہ مواد فوراً ہٹایا جائے،اس موقع پر خالد خان،صغیر احمد،محمد خالق، زاہد عسکری، صہیب احمد، سانحے میں شہید ہونے والے نوجوان کے والد نسیم احمدودکاندار و تاجر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔