کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک نے میئر کراچی اور کمشنر کراچی کی جانب سے پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺ پر گرینڈ میلاد میلاد النبی ؐمنانے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری ،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے کہا ےکہ میئر کراچی مرتضی وہاب اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے گرینڈ میلاد ﷺ منانے کا اعلان کرکے کراچی کے عوام کے دل جیت لیے ہیں،پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺ پاکستان سنی تحریک ملک بھر میں بھرپور عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہے۔