کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے ترجیحی کوششیں کریں اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے نکاسی کا کام جلد از جلد مکمل کریں ۔ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے ضلع کی مختلف سڑکوں علاقوں اور اندرونی اسٹریٹس میں مکمل اور جاری کاموں کی رپورٹ کمشنر کو پیشِ کی ۔