• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر چورنگی انڈر پاس کے سائیڈ روڈ کا ایک حصہ بارش میں بیٹھ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہرچورنگی انڈرپاس کے سائیڈ روڈ کا ایک حصہ حالیہ بارش میں بیٹھ گیا جس سے انڈر پاس کی دیوار کو بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے ،سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو میں سڑک کا یہ ٹریک سفاری پارک سے پہلوان گوٹھ جانے والا ہےجسے انڈر پاس کے قریب جا کر نقصان پہنچا ہے،اس سڑک پر فی الحال ٹریفک رواں دواں ہےشہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی حادثے سے قبل اس کی مرمت کر دی جائے، دریں اثنا پروجیکٹ کے متعلقہ انجینئرز نے بھی انڈر پاس اور سڑک کی ویڈیو جاری کی ہےجس میں ان کا دعویٰ ہے کہ پانی کو راستہ ملا وہ سڑک کے کنارے سے اندر گیا جس سے مٹی بیٹھ گئی اور سڑک کا ایک پورشن متاثر ہوا تاہم انڈر پاس کی دیوار اور روڈ بیریئر دونوں صحیح حالت میں ہیں، دوسری جانب جوہر موڑ سے کامران چورنگی جانے والےپروفیسر غفور احمد روڈ پر اسپتال کے قریب بند کئے گئے یو ٹرن کو دوبارہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے، دریں اثنا گلستان جوہر چورنگی انڈر پاس کی سائیڈ  روڈ کی سندھ لوکل گورنمنٹ نے اتوار کی شام سے مرمت کا آغاز کر دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید