• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی مرکز میں پٹاخوں کا گودام حکومت و انتظامیہ کی بیڈ گورننس کا ثبوت، اشرف قریشی

کراچی(پ ر) کراچی بحالی تحریک کے کنوینر اشرف جبار قریشی نے کہا ہے کہ تجارتی مرکز میں پٹاخوں کا گودام حیران کن اور حکومت و انتظامیہ کی بیڈ گورننس کا کھلا ثبوت ہے ، آتشزدگی کے بعد بھی کوئی اقدامات نظر نہیں آتے ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں انفرا اسٹرکچر سے لے کر امن و امان تک اداروں کی بیڈ گورننس کراچی کو لاوارث محسوس کرانے کی طرف سوچ کو ابھارتی ہے ، حکومت کراچی کو صرف تجربہ گاہ بناچکی ہے ، فنڈز کہا ں خرچ ہورہے ہیں سندھ حکومت کو اسکا جواب دینا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ عوام کھنڈرات پر مبنی سڑکیں، اور سیورج کے پانی سے بھری گلیوں سے بیزار ہیں، بیڈ گورننس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید