• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ٹاؤن چیئرمین و دیگر کارکنان کی گرفتاری قابل مذمت ہے، راجہ اظہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر جنرل سیکریٹری ارسلان خالدنے امن پاسون مارچ کے پی ٹی آئی ٹاؤن چیئرمین گوہر علی خٹک، ایڈووکیٹ عطا اللہ، سعید آفریدی و دیگر کارکنان کی گرفتاری کی شدید مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمارے پرامن مارچ پر لشکر کشی کروا کرظلم کی انتہا کردی ، راجہ اظہرکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کی گرفتاری سندھ حکومت کے خوف کی علامت ہے ،کیا امن مانگنا یا اس کے لیئے آواز اٹھانا جرم ہے ؟ میں سندھ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فور ی تمام لوگوں کو رہا کیا جائے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید