تربت(نامہ نگار ) دشت سنگئی کراس کے قریب سی پیک روڈ پر واقع یوفون کا ٹاور نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا چھ موٹرسائیکلوں پر سوار تقریباً بارہ مسلح افراد نے شام کے وقت سی پیک شاہراہ پر ناکہ بندی کی اور وہاں موجود یوفون ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا دھماکے کے نتیجے میں ٹاور کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس میں نصب مشینری بھی تباہ ہوگئی مسلح افراد نے کارروائی کے دوران شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند رکھا سی پیک روڈ پر آمدورفت کچھ دیر کے لیے معطل رہی لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔