کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں نرس کو جنسی ہراساں کرنے کا واقعہ میں ملوث ملازمین کو معطل کرکے کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکو ینورسٹی اوکھا کیمپس کے اسپتال کی ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں میں مرد عملے کی جانب سے نرس کے سامنے غیر اخلاقی حرکات و اشارے کرتے دیکھا جا سکتا ہے یہ واقعہ دو روز قبل اوجھا کیمپس آئی سی یو میں پیش آیا تھا وڈیو میں عملے کے دو افراد نائٹ ڈیوٹی کے دوران نرس کو مجبور کرتے رہے، تاہم نرس نے مزاحمت کی۔ ڈاکو زرائع کے مطابق ہراساں کرنے میں مبینہ طور پر ٹیکنیشن دلشاد، ہیڈ نرس دانش ملوث بتائے جا رہے ہیں۔ قائم مقام وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر جہاں آرا نے بتایا کہ ملوث ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے رجسٹرار کو واقعے کی فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے، تحقیقاتی کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں انسداد ہراسانی کمیٹی موجود ہے، ملوث ہونے پر ملازمین سخت ایکشن لیا جائے گا، یونیورسٹی میں ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، وائس چانسلر نے کہا کہ ہراسگی کے واقعات پر ملازمت سے برطرفی اور بھاری جرمانے بھی کیے جاتے ہیں۔