• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی سرکاری آسان ’’نوسک عمرہ‘‘ اسکیم متعارف

کراچی (اسد ابن حسن) سعودی عرب کی وزارت حج اور مذہبی امور نے غیر ملکیوں کے عمرے کو آسان بنانے اور پریشانیوں سے بچانے کے لیے ایک بہترین اسکیم متعارف کرائی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس اسکیم کا نام "نوسک عمرہ" تجویز کیا گیا ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت غیر ممالک سے عمرے کے خواہشمند آن لائن درخواست دے کر مختلف پیکجز کا انتخاب کر سکیں گے جس میں رہائش، کھانا، مقدس مقامات کی زیارت اور دیگر سہولیات شامل ہوں گی۔ اس اسکیم میں کسی بھی ٹریول ایجنسی یا مڈل مین کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ ہر پیکج کے تحت تمام سہولیات کی ذمہ دار وزارت ہوگی۔

دنیا بھر سے سے مزید