• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاستوں میں ہر دس میں سے چار وزرائے اعلیٰ کیخلاف فوجداری مقدمات

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کی تمام ریاستوں میں ہر دس میں سے چار وزرائے اعلیٰ کے خلاف فوجداری مقدمات قائم ہیں۔ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز اور نیشنل الیکشن واچ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ریاستی اسمبلیوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام 30موجودہ وزرائے اعلیٰ کے حلف نامہ کا تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس وقت 12 وزرائے اعلیٰ پر مجرمانہ مقدمات درج ہیں جب کہ 10 وزرائے اعلی کے خلاف سنگین جرائم جن میں اقدام قتل، اغوا، رشوت ستانی اور مجرمانہ دھمکیوں کے الزام میں مقدمات قائم ہیں۔ ان میں ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی ریونتھ ریڈی 89 ڈکلیئر کیسز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ان کے بعد تامل ناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن 47 کیسز کا سامنا کررہے ہیں۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو پر 19، کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا پر 13، اور جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین پر 5 مقدمات درج ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید