ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے تمام صوبوں میں غیر قانونی مقیم، غیر قانونی محنت کشوں اور سرحدی سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مشترکہ مہموں کے دوران مجموعی طور پر 22,222 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
ان میں 13,551 افراد غیر قانونی قیام، 4,665 افراد سرحدی سیکورٹی اور 4,006 افراد کام کے نظام کے حوالے سے خلاف ورزیوں میں شامل رہے۔
سعودی حکام نے 1,786 افراد کو سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ان میں 42 فیصد یمنی، 57 فیصد ایتھوپیئن اور 1 فیصد دیگر قومیتوں کے افراد تھے۔
اس کے علاوہ 33 افراد کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب سے باہر جانے کی کوشش پر اور 18 افراد کو غیر قانونی افراد کو منتقل کرنے، پناہ یا ملازمت دینے یا ان کی مدد کرنے کے جرم میں پکڑا گیا۔ اس وقت 25,921 غیر قانونی افراد قوانین کے نفاذ کے عمل کے تحت ہیں۔