• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، پی آئی اے کے لوگو والے غبارے سے کھلبلی مچ گئی

جموں (اے پی پی) مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکام میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب فضا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لوگو والے ہوائی جہاز کی شکل کا ایک کھلونا غبارہ نظر آیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سفید اور زعفرانی رنگ کا غبارہ جس پر سبز رنگ میں’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا، نئی بستی کے علاقے میں نظر آیا جس پر بھارتی حکام نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

مقامی لوگوں نے بچے کے کھلونے پر الرٹ جاری کرنے کا مذاق اڑایا۔ سانبہ میں پی آئی اے کے لوگو والا غبارہ ملنے کے بعد یہ ایک ہفتے میں پیش آنے والا اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید