تہران (نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تابعداری نہیں کریں گے اور امریکی مسئلہ ناقابل حل ہے۔
ایرانی خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران کے امام خمینی حسینیہ میں امام رضا کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ جلسے خطاب کیا جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کے دشمنوں کو فوجی حملوں میں شکست اور ایرانی قوم، سرکاری عہدیداروں اور مسلح افواج کی مزاحمت اور اتحاد سے احساس ہوگیا ہے کہ نہ تو عوام اور نہ ہی اسلامی جمہوریہ کو جنگ یا تابعداری کے لیے دباؤ کے ذریعے محکوم بنایا جاسکتا ہے۔