• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علم حاصل کرنا اور پھیلانا اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے، ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی (جنگ نیوز )سابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ علم حاصل کرنا اور اسے پھیلانا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل ہے اور جو لوگ اس مشن کو آگے بڑھاتے ہیں ان کے لیے اللہ کے گھر میں بلند درجات ہیں۔ وہ گزشتہ روز ایک پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے جو سابق ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ظفر مغل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید