• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا قیادت کرینگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئندہ خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے فاطمہ ثنا کی قیادت میں اپنے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ 20 سالہ بیٹر ایمان فاطمہ کو پہلی بارمنتخب کیا ہے۔ یہی اسکواڈ 16 ستمبر سے جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے ہوم میچوں میں بھی شرکت کرے گا جو۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب فاطمہ ثناء ون ڈے ورلڈ کپ میں قیادت کریں گی۔ پیر کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، 15رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ گل فیروزہ اور نجيحہ علوی کو آؤٹ کردیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ وویمنز ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔ وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے۔ پاکستان ٹیم میں فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ شامل۔ ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، رامین شمیم ، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ بھی شامل ہیں۔ نان ٹریولنگ ریزروز میں گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبہ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر کو رکھا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید