کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان جوڈو ٹیم عمان ایشین اوپن اور عمان ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد پیر کی صبح وطن واپس پہنچ گئی۔20سالہ ملائکہ نور نے 52کلوگرام کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔