• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کے بعد اب وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مشیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ایک اور میگا سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے یکم ستمبر سے دوسرا آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ آغاز ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان یاسر خان بازئی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے ٹورنامنٹ شروع ہوگا جبکہ فائنل 14 ستمبر کو کھیلا جائے گاٹورنامنٹ میں 26 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہےبلوچستان کے رجسٹرڈ 18 اضلاع سے ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دوسرے صوبوں سے 8 ٹیمیں شامل ہونگی اور اس میں مجموعی طور پر 51 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ملک بھر سے نامور انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہے سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے میچز رات کو بھی کھیلے جائیں گے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کا مسئلہ اب حل ہوگیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید