اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) نے سیکرٹری پی ایس کیو سی اے عبد الکریم رند کو تبدیل کرنے کی درخواست دیدی ، ذرائع کے مطابق انہیں کام سے بھی روک دیا گیا ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر کے نام پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر سی اے اسلام آباد نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ گریڈ 19کے او ایم جی آفیسرعبدالکریم رند اس وقت پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ادارے کی بدلتی ہوئی تنظیمی ضروریات اور انتظامی و انسانی وسائل کی مؤثر ہم آہنگی کے پیش نظر کسی موزوں اور اہل افسر کی فوری تعیناتی ضروری ہے۔