• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف قتل کیس، جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواستوں کی سماعت آج

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں، جیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر، مقتول ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق اور محمد اظہر صدیق کی درخواستوں کو یکجا کر کے آج سماعت کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں کی سماعت کریں گے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی سے قبل متعدد سماعتیں کی تھیں۔
ملک بھر سے سے مزید