اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے ،گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے 31 لاکھ مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا، 16 لاکھ بیرون ملک روانہ ، 15 لاکھ کی پاکستان آمد، جعلی دستاویزات پر 45 اور86 گداگر گرفتار کرلیا گیا،نیب، اینٹی کرپشن و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب 68 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے رواں سال مجموعی طور پر 15654 فلائٹس کے مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا ۔