ڈیرہ غازی خان (صباح نیوز)پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے فتنہ الخوارج کی دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنادی‘ سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا دیسی ساختہ بم( آئی ای ڈی) ناکارہ بنا دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی جی خان پولیس اسپیشل آپریشنز یونٹ (ایس او یو) اور ایلیٹ ٹیموں نے سرحدی علاقے جادے والے میں سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران جادے والی قبرستان کے قریب نصب آئی ای ڈی برآمد ہوا جسے ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ترجمان کے مطابق نصب کی گئی آئی ای ڈی کا ہدف سکیورٹی فورسز تھیں، تاہم پولیس اور ایلیٹ ٹیموں کی بروقت کارروائی سے علاقہ بڑے سانحے سے محفوظ رہا۔