کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (KCAA) کے جنرل سیکریٹری منصور علی نے اعلان کیا کہ ایسوسی ایشن کے سالانہ عام انتخابات برائے 2025-2026بروز ہفتہ 27 ستمبر 2027 کو ایسوسی ایشن آڈیٹوریم (ہیڈ آفس) کراچی میں منعقد ہوں گے۔۔ الیکشن شیڈول کے مطابق نامزدگی فارم 23اگست 2025سے دستیاب ہوں گے، نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 ستمبر 2025 کو ہوگی۔ اور درست نامزدگی/امیدواروں کی فہرست 10 ستمبر 2025 کو آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 ستمبر 2025 ہے، اور امیدواروں کی حتمی فہرست 20 ستمبر 2025 کو آویزاں کی جائے گی۔تمام اراکین اور ووٹرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ووٹ ڈالنے کے لیے اپنا اصل کسٹم ہاؤس ایجنٹ لائسنس اور KCAA اسمارٹ کارڈ ساتھ لائیں۔