کراچی( اسٹاف رپورٹر)واپڈا حکام نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والی حب کینال کی مرمت کا کام مکمل کرلیا جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی بحال کردی حالیہ بارشوں کے باعث حب کینال میں کٹاؤ اور نقصانات پیش آئے تھے جس کے نتیجے میں حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی کم ہو گئی تھی واپڈا انتظامیہ نے مرمتی کام گزشتہ رات مکمل کرلیا چیف انجینئر بلک واٹر کارپوریشن سکندر زرداری کا کہنا تھا کہ مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد حب کینال سے پانی کی 100ایم جی ڈی فراہمی معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہے۔