• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس، دلچسپ صورتحال

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام   ایک نجی ٹی وی کے مالکان کے نام سے لاعلم نکلے جس پر چیئرپرسن کمیٹی نے ممبر لیگل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی سے جائیں اور جاکر  نجی ٹی وی کے مالک کا نام پتہ کرکے آئیں ، جس پر اجلاس میں موجود صحافی نے  نجی  ٹی وی کے مالک کا نام بتا دیا، پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سنیٹر پلوشہ کی زیرصدارت جاری تھا کہ سپیکٹرم آکشن کیخلاف مقدمات پر بحث جاری تھی کہ سنیٹر سیف اللہ نیازی نے سوال اٹھایا کہ یہ بھی بتائیں کہ مقدمات کس نے کئے ہیں ہیں ، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ یہ کبھی نہ ختم ہونے والا معاملہ ہے ،سپریم کورٹ تک مقدمات ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید