• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا غزہ اسپتال پر خوفناک حملہ، 5 صحافیوں سمیت 20 افراد شہید، ٹرمپ کی مذمت

غزہ ، صنعا (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیل کاغزہ کے اسپتال پر خوفناک حملہ، 5صحافیوں سمیت 20افراد شہیدہوگئے، بمباری میں پہلے صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا ،چند منٹ میں دوسرا حملہ کرکے امدادی کارکن، ڈاکٹر اور شہری شہید کردئیے گئے۔ شہید ہونے والے صحافیوں میں برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے کیمرامین حسام المصری، امریکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی این بی سی نیٹ ورک کے صحافی ابوطحٰہ، الجریزہ کے فوٹو جرنلسٹ محمدسلامہ اور قدس نیوز کے احمد ابو عزیز شامل ہیں۔ نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت المصری لائیو فیڈ چلارہے تھے جو ابتدائی حملے کے بعد لمحے میں اچانک بند ہوگئی ، انسانی حقوق تنظیموں نے اس حملے کو "ڈبل ٹیپ" قرار دے دیا۔غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے فلسطینی صحافی اور ماہرِ تعلیم حسن دوہان شہید ہو گئے ۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حسن دوہان اخبار الحیاۃ الجدیدہ کے نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،حسن دوہان کی شہادت کے بعد غزہ میں ایک ہی دن میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔اسرائیلی حملوں کے دوران 24 گھنٹوں میں مجموعی 58 اموات ہوئیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں سے "خوش نہیں" ہیں ۔انہوں نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا:"میں اس پر خوش نہیں ہوں۔ میں یہ سب نہیں دیکھنا چاہتا۔ لیکن اسی وقت ہمیں اس پورے بھیانک خواب کو ختم کرنا ہوگا۔ میں ہی وہ شخص ہوں جس نے یرغمالیوں کو رہا کروایا۔"ادھریمن پر بمباری میں شہدا کی تعداد 10تک پہنچ گئی۔

اہم خبریں سے مزید