• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے تباہ ہوئے‘ صدر ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتےہوئے کہاہے کہ اس جنگ میں 7 طیارے گرے تھے اور جوہری جنگ بھی شروع ہوسکتی تھی‘امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ اب تک 7 جنگیں رکوا چکے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدرٹرمپ کاکہناتھاکہ اس موقع پر میںنے مداخلت کی اور تجارت کے بدلے مددپر پاک بھارت جنگ رکوائی۔ میں نے صاف کہا اگر تم لوگ لڑتے رہو گے تو میں تجارت نہیں کروں گا۔صدر ٹرمپ نے فخریہ انداز میں کہا کہ میں نے دنیا بھر میں 7جنگیں رکوائیںجس میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے۔ٹرمپ نے جنوبی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کو ڈراؤنا خواب قرار دیا اورکہاکہ میں یہ سب نہیں دیکھنا چاہتا۔
اہم خبریں سے مزید