• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن میں بہن کا حصہ لکھ دیا گیا، کیسے انکاری ہوسکتے ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اورجسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بینچ نےبہن کے وراثتی حصے کیخلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے قراردیاہے کہ قران میں بہنوں کوحصہ دینے کا حکم لکھ دیا گیا ، بھائی کیسے انکاری ہو سکتے ہیں ؟ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی بینچ نے شہاب الدین بنام مریم بی بی کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار ، شہاب الدین کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میرے موکل نے بہن کو اس کا مکمل حصہ دیا ، لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ اسے کم حصہ ملا ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جائیداد تقسیم کی دستاویزات پر بھی مسؤل الیہ ،مریم بی بی کے دستخط ہی نہیں جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے بھائی بہنوں سے خدمت تو کرواتے ہیں لیکن باپ کی وراثت میں اسے حصہ نہیں دیتے ؟بہنیں بھائیوں کو کھانے بنا کر دیتی اور گھر کی صفائیاں کرتی ہیں ،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ہے، قران کے حکم سے کیسے انکار ہو سکتا ہے؟ عدالت نے بھائی کی درخواست خارج کر دی۔
اہم خبریں سے مزید