• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلادالنبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع

کراچی( خالد محبوب ۔۔اسٹاف رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی میں جشن میلادالنبی شایان شان طریقے،عقیدت و احترام سےمنایاجائے گا ،اس حوالے سےپیر کی شب سے ہی بڑی تعداد میں چھوٹی بڑی مساجد،گلیوں،محلوں اور گھروں کو برقی قمقموں، سبز جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجا دیا گیاہے،مساجد میں 12روزہ محافل کا آعاز ہوگیا ہے، اس دوران پرچم کشائی ہوگی اور ریلیاں نکالی جائیں گی، بازاروں ،گلیوں اور چوراہوں پر برقی قمقموں، جھنڈوں،جھنڈیوں اور بیجز کے خصوصی اسٹالز لگ گئے ہیں، امسال 1500ویں جشن ولادت کے موقع پر عاشقان رسول ﷺ کا جوش و جذبہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ نظر آرہا ہے،شہر یوں نے گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں پر سبزجھنڈے لگائے لئے ہیں ، گرو مندر پر واقع مسجد کنزالایمان اور پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پر واقع فیضان مدینہ کو روایتی طور برقی قمقموں سے منفرد انداز میں سجایا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید