• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسی شہید اسپتال، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہاؤس آفیسرز کا تیسرے روز بھی احتجاج، او پی ڈیز بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عباسی شہید اسپتال میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ہاؤس آفیسرز کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ اسپتال کی تمام او پی ڈیز مسلسل بند رہنے سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، احتجاجی ڈاکٹرز نے آج بھی اسپتال کے ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے دھرنا دیا اور شدید نعرے لگائے ان کا کہنا ہے کہ جب تک گزشتہ پانچ ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں، او پی ڈیز نہیں کھلیں گی، اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ فنڈز کے اجراء کے لیے متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید