• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کس قانون کے تحت پارک کی حیثیت تبدیل کی جا رہی ہے، ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے بلدیہ عظمی کراچی کے پارکس پرائیویٹ افراد کو دیئے جانے کے خلاف فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین سمیت ٹی ایم سی چیئرمینز کی درخواست کی سماعت ہوئی، ڈی جی پارکس و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے پارکس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر نجی افراد و اداروں کو دیئے جا رہے ہے، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کس قانون کے تحت پارک کی حیثیت تبدیل کی جا رہی ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ پارک کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی، کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ ہم حیثیت تبدیل نہیں کر رہے صرف پلے گراؤنڈ بنا رہے ہیں، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس میں کہا کہ پلے گراؤنڈ بننے سے وہاں پر پارک گراؤنڈ بن جائے گا۔ پارک ہاکی، کرکٹ ٹینس گراونڈ میں تبدیل ہو جائے گا، جسٹس محمد اوبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ یا تو قانون بتائیں یا یہ بتائیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اوپر کچھ ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پارکس کو کمرشل سرگرمیوں کے لئے بغیر نیلامی پرائیویٹ افراد کو دیئے گئے ہیں، ڈی جی پارکس نے تسلیم کیا کہ پارکس نیلامی کے بجائے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں، کلفٹن میں پارک کو صرف چالیس ہزار روپے ماہانہ کرایہ پر نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید