کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا ولیکا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار توحید احمد ولد محمد زمان جاں بحق ہوگیا ،ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ حادثہ تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے پیش آیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سائٹ اے عمران آفریدی کاکہنا ہےکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ حادثہ کس طرح پیش آیا ،جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی تاہم گاڑی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،متوفی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا ، پریڈی تھانہ کی حدود صدر میں دکان میں کام کے دوران گر کر 50سالہ ظفر جاں بحق ہوگیا، دریں اثنا لیاری سنگولین میں گھر سے 36 سالہ جہانزیب ولد الہٰی بخش کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی ، کام نہیں کرتھا اسی وجہ سے اس کی بیوی بھی 6 ماہ قبل اپنے تینوں بچوں کو لے کر میکے چلی گئی تھی ،متوفی نے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ، علاوہ ازیں کورنگی سو کوارٹر اکبر علی شاہ گوٹھ میں گھر سے 18 سالہ ذیشان ولد محمد حسین کی پھندا لگی لاش ملی ، وجہ موت کا تعین نہیں ہو سکا، لیاقت آباد 9 نمبر قباء مسجد کے قریب ایک شخص کی لاش ملی،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی نشہ کا عادی ہے ، فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ،لاش سرد خانہ منتقل کردی ہے۔