کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ حضرت امام احمد رضا اور ان کے خانوادہ نے ختم نبوت کا جو دفاع کیا اس کی مثال نہیں ملتی، خود امام احمد رضا ، ان کے والد مولانا نقی خان، ان کے فرزند حجۃ الاسلام مولاناحامد رضا خان، ان کے پوتے تاج الشریعہ اور ان کی آج تک کی اولادین سب اس مشن میں پیش پیش ہیں، ان خیالات کا اظہار امریکا سے آئے ہوئے ممتاز مذہبی اسکالر (چیئر مین آل امریکا اسلامک سینٹر) علامہ ڈاکٹر غلام زرقانی قادری نے ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کراچی کے زیر اہتمام 45 ویں امام احمد رضا کانفرنس کے پری سیشن سیمینار”تحفظ ختم نبوت ، فکر رضا کا محور“سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر محفل مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ امام اہل سنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری محدث بریلی رضی اللہ عنہ مجدد ماۃ سابقہ،مجدد ماۃ حاضرہ، مجدد ماۃ مستقبلہ، مجدد مستمرہ کی ختم نبوت کے حوالے سے خدمات لاثانی ہیںاس موقع پر، ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کے جنرل سکیرٹری علامہ مفتی سید زاہد سراج القادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔