کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں رواں سال اب تک ملیریا کے ایک لاکھ 16 ہزار 828 کیسز سامنے آئےہیں جن میں سے 1200 کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں ، محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ ضلع ملیر سے ملیریا کے 432 کیسز رپورٹ ہوئے۔