• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ ربیع الاول کو خاص عظمت و فضیلت حاصل، جشن شایان شان منایا جائے، ثروت اعجاز قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہےکہ ماہ ربیع الاول کوخاص عظمت و فضیلت حا صل ہے، جو بعض اعتبار اور مہینوں سے بڑھی ہوئی ہے اور وہ خاص فضیلت ظہورِ قدسی یعنی حضوراکرم ﷺ کی ولادت آپﷺ کی تشریف آوری ہے،ماہ ربیع اول پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ یہ ہمارے آقا کا پندرہ سو واں جشن ولادت با سعادت کا جشن ہے،پاکستان سنی تحریک کے تمام ذمہ داران کارکنان اور عوام اہلسنت میلاد مصطفی ؐکا جشن شایان شان طریقے سے منائیں،بارش اور سیلاب کے متاثرین کی پوری قوم دل کھول کر مدد کرے۔فلسطین کشمیر اور دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے انہیں اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید