• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی میں کرنٹ لگنے سے دو بھائیوں کی ہلاکت کا کے الیکٹرک انفرااسٹرکچر سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان کے الیکٹر ک نےشاہ فیصل کالونی میں کرنٹ لگنے سے دو بھائیوں کی ہلاکت کے معاملے پر اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ تحقیقات کے مطابق حادثہ سے کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کا کوئی تعلق نہیں کرنٹ لیکیج جائے حادثہ کے سامنے والے گھر پر نصب لوہے کی گرل اور لوہے کے گیٹ میں کسٹمر کی میٹر پر نصب اندرونی تار سے پائی گئی،ترجمان نے اس ناخوشگوار واقعہ پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ، دریں اثنا اس حادثے کی کے الیکٹرک حکام کے خلاف متعلقہ تھانے میں پہلے ہی ایف آئی آر درج ہے اور پولیس تحقیقات کر رہی ہے جس کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آسکے گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید