کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر اہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری نےکہا ہےکہ جشن میلاد کی خوشی درحقیقت تعظیم مصطفی ﷺ اور اس کا حکم قرآن کریم میں بھی موجود ہے، آپ ﷺ کی شان بیان کرنا کسی کے بس کی بات نہیں، کوئی بھی حضور ﷺ کی تعریف و توصیف کا حق ادا نہیں کرسکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ربیع الاول کے سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں منعقد مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئےکیا، امیر اہل سنت نے کہا کہ کوئی شخص یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ جشن میلاد کی خوشی میں روشنی کرنا منع ہے۔