• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش ون ڈے کپ: امام الحق کا بیٹ رنز اگلنے میں مصروف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں بھر پور فارم میں ہیں۔ ان کا بیٹ مسلسل رنز اگل رہا ہے۔وہ رواں سیزن میں تین سنچریاں اور تین ففٹیاں بناچکے ہیں۔ منگل کو کینٹربری میں انہوں نے کینٹ کے خلاف73گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے 70رنز بنا دیئے۔ قبل ازیں ہوو میں سسکس کے خلاف 105گیندوں پر 106رنز بنائے۔ ان کی بیٹنگ کے باعث یارکشائر نے 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ہوم سیمی فائنل یقینی بنالیا۔ امام الحق نے لنکا شائر کے خلاف117اور نارتھمپٹن شائر کے خلاف159 رنز بنائے تھے۔

اسپورٹس سے مزید