کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو میں 13 ستمبر سے ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا چھ رکنی دستہ حصہ لے گا۔ ذرائع کے مطابق گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم اور تمین خان چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ دیگر اراکین میں کوچ سلمان اقبال بٹ، ڈاکٹر علی شیر باجوہ بھی شامل ہیں، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی اور لیفٹیننٹ کرنل شاہ بھی ٹوکیو جائیں گے۔