• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ارکان ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی پر برہم

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ایچ ایف کے حکام کو شدید دباؤ کا سامنا رہا ہے، بیشتر ارکان قومی کھیل کی ترقی کے خواہش مند مگر فیڈریشن حکام کی پرفارمنس اور کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس نہ ملنے پر برہم تھے۔ پی ایچ ایف کی سابق صدر شہلارضا جارحانہ موڈ میں تھیں، کراچی ہاکی کے عہدیدار اور کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے طارق بگٹی کی بطور صدر نامزدگی کو درست قرار دیا، جس پر بعض ارکان نے اعتراض کیا، قائمہ کمیٹی نے ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر ذیلی کمیٹی تشکیل دی، 30روز میں قائمہ کمیٹی کو رپورٹ پیش کریگی۔ ذیلی کمیٹی فیڈریشن کی باڈی کی قانونی حیثیت، مالی معاملات کا جائزہ لے گی۔ قائمہ کمیٹی نے ہاکی فیڈریشن کی آڈٹ رپورٹ پر لگے 113 اعتراضات کی تحقیقات مکمل کرانے کا فیصلہ اورایف آئی اے کو جلد از جلد تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جس کے خلاف کرپشن ثابت ہو اس سے ریکوری بھی کی جائے ۔

اسپورٹس سے مزید