کیپ ٹائون (جنگ نیوز) سابق جنوبی افریقی کپتان ڈین فان نئیکرک نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ، انہیں ورلڈکپ کیلئے تربیتی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔ کیمپ 25 اگست سے یکم ستمبر تک ڈربن میں منعقد ہوگا، ٹیم 16ستمبر سے پاکستان میں تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔