کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ میں فکسنگ اسکینڈل نے ایک بار پر سراٹھالیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے مقامی کرکٹر منہاج العابدین پر 5سالہ پابندی کی سفارش کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا پریمیئر لیگ میںمنہاج العابدین صابرپر فکسنگ الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ان کے مشکوک انداز میں اسٹمپ آؤٹ ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔ انہوں نے بکیوں کے ساتھ مشکوک رابطے اور انہیں رپورٹ نہ کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کی۔