• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کا ایک انقلابی منصوبہ ہے

کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں بتایا گیا کہ یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)کا ایک انقلابی منصوبہ ہے،جس میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جام صادق پل پر 38 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ بسوں کی خریداری اور نظام کو فعال کرنے کی تیاریوں کا آغاز رواں سال کے آخر تک کردیا جائیگا۔ اجلاس میں عالمی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر مس بولورما آمگابازار، صوبائی وزرا اور عالمی بینک کے سینئر افسران شریک تھے۔اس موقع پر عالمی بینک کے تعاون سے جاری ان منصوبوں کو بروقت عوامی فائدے کیلئے مکمل کرنے کیلئے قریبی رابطے کے ساتھ مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ حکومت کے عالمی بینک کے 3.86 ارب ڈالر کے پورٹ فولیو کا جائزہ لیا گیا جس میں تعلیم، صحت، سماجی تحفظ، شہری نظم و نسق اور ٹرانسپورٹ کے 13 جاری منصوبے شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید