• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر جنرل قیصر سلیمان ایڈیشنل سیکریٹری (IV) دفاع ڈویژن تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے میجر جنرل قیصر سلیمان کو ایڈیشنل سیکریٹری (IV) دفاع ڈویژن تعینات کیا ہے۔ میجر جنرل قیصر سلیمان کی تعیناتی سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر رواں ماہ 6 اگست 2025 سے شمار ہو گی اور تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے سیکر ٹیر یٹ گروپ کےگریڈ 21 کے افسر اور اٹارنی جنرل آف پاکستان آفس کے سیکرٹری عرفان انجم کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جوائنٹ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن اور سیکر ٹریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر خضر سلیم کا تبادلہ کر کے اُنہیں اٹارنی جنرل آف پاکستان آفس کاسیکرٹری تعینات کیا گیاہے۔

اہم خبریں سے مزید