• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ لوگ شیطانیاں کرتے ہیں صحافی کے سوال پر علیمہ خان ناراض

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)  آپ لوگ   شیطانیاں کرتے ہیں، صحافی کے سوال پر علیمہ خان ناراض ہوگئیں، آپ نے جان بوجھ کر عمران خان اور فیملی کا کہا، یہ شیطانیت ہے،مجھے برا لگا، دکھ ہو امنگل کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ عمران خان اور ان کی فیملی کا انتخابات سے متعلق علیحدہ مؤقف ہے اور پارٹی نے جو فیصلہ کیا آپ اس سے متفق نہیں ہیں ،اس پر علیمہ خان کاکہنا تھاکہ آپ نے بہت عجیب سا سوال پوچھا ہے، عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں ہورہی ، اگر وہ فیملی کے ہاتھ مؤقف بھیجتے ہیں تو وہ عمران خان کا مؤقف ہے، آپ نے یہ کیوں کہا کہ وہ فیملی کا مؤقف ہے، آپ کی اس طرح کی جو باتیں ہوتی ہیں ، شیطانیاں آپ لوگ کرتے ہیں، اگر ہم آپ سے بات کررہے ہیں تو آپ ہمارا احترام کریں، آپ نے جان بوجھ کر عمران خان اور فیملی کا کہا، یہ شیطانیت ہے،مجھے برا لگا، دکھ ہوا،علیمہ خان نے کہاکہ آپ 2 سال سے ہمارے ساتھ کھڑے ہو اور آپ کو مجبوراً یہ سوال کرنا پڑتا ہے، ہمارے بچے اور بھائی جیل میں ہیں، ہمارے اوپرکیسز ہیں، اتنا تو لحاظ کرلو، جان بوجھ کر شیطان والے سوال نہ کرو، ورنہ یقین کرو مجھے ضرورت نہیں میڈیا سےبات کرنے کی، ہمارا موڈ نہیں آپ سے بات کرنے کا ،ہم بات نہیں کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید