• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی یونیورسٹی ڈگری کی معلومات افشا نہیں کی جاسکتیں، بھارتی عدالت

کراچی ( نیوز ڈیسک) بھارتی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرا مودی کی یونیورسٹی ڈگری سے متعلق معلومات انفارمیشن ایکٹ کے حقوق کے تحت افشا نہیں کی جاسکتیں کیونکہ یہ ان کی ذاتی معلومات ہیں۔ دہلی ہائیکورٹ کے جسٹس سچن دتہ نے 2016 میں سینٹرانفارمیشن کمیشن کے ان احکامات کو کالعدم کردیا جس میں دہلی یونیورسٹی سے کہا گیا تھا کہ وہ ان طلبہ کےریکارڈ تک رسائی فراہم کرے جنہوں نے 1978 میں گریجوایشن کی تھی یہ وہی سن ہے جب نریندرا مودی نے اپنی گریجوایشن مکمل کی تھی۔ یونیورسٹی نے اس حکمنامے کو 2017 سے ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اور اسے دائر کرنے کے پہلے دن سے ہی ہائیکورٹ نے اس پر حکم امتناع جاری کر رکھا تھا۔ اسی رولنگ میں ہائیکورٹ نے کمیشن کے حکمنامے کو کالعدم کردیا جس میں مرکزی بورڈ برائے سیکنڈری ایجوکیشن سے کہا تھا تھا کہ وہ اسیکول کے ریکارڈ کے جائزے کی اجازت دے بشمول ان ایڈمٹ کارڈز، مارک شیٹس کے جو کہ مقتدربھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر ارکان کی ہیں اور ان میں سابق وزیر تعلیم سمرتی ایرانی کی ایسی دستاویزات بھی شامل تھیں۔
اہم خبریں سے مزید