• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے ٹرمپ کی 4 فون کالیں مسترد کیں، جرمن اخبار

کراچی ( نیوز ڈیسک)جرمن اخبار فرینکفرٹر الگمائنے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے چار مرتبہ فون پر بات کرنے کی کوشش کی، لیکن مودی نے ان سے گفتگو سے انکار کر دیا ۔اخبار کا کہنا ہے کہ یہ رویہ نئی دہلی کے "شدید غصے اور احتیاط" کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا، جو برازیل کے بعد کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ ہے۔ان خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی تھنک ٹینک سے وابستہ صحافی مائیکل کوگلمین نے کہا ہے کہ اگر یہ بات درست ہے کہ ٹرمپ نے مودی سے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی اور وہ ٹرمپ سے بات کرنے پر تیار نہیں تھا تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت سے حکومت کا تعلق اور دونوں رہنماؤں کا ماضی کا مضبوط تعلق کسی بحران سے گزررہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید