• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم منیر کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ سرحدی تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمے کا عزم

کراچی (نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی ہم منصب میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے مشترکہ سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل موسوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں فوجی سربراہوں نے سرحدوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خاتمےکے عزم کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل نے اس موقع پر کہا کہ پاک ایران سرحد کو دوستی، بھائی چارے اور اقتصادی ترقی کی سرحد میں تبدیل کرنے کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے چاہئیں۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کیرپورٹکے مطابق جنرل موسوی نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کے تحفظ کیلئےتیار ہے۔ انہوں نے سرحد پار دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کی نشاندہی کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
اہم خبریں سے مزید