لاہور(خالدمحمودخالد) آپریشن سیندور کی بری طرح ناکامی کے بعد بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ نے بھارتی مسلح افواج کو کئی اہم سبق سکھائے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ فوج میں کئی تیکنیکی اور بنیادی نوعیت کی خامیاں ہیں جن کو دور کیا جارہا ہے،بھارت خطے میں امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے لیکن اسے کبھی بھی بھارت کی کمزوری نہیں سمجھنا چاہیئے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر مہو میں ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن سیندور ابھی بھی جاری ہے اگر آپ امن چاہتے ہیں تو جنگ کے لیے تیار رہو۔ جنگ کے بغیر بھارت میں امن نہیں ہو سکتا۔جنگ اور امن کے درمیان روایتی لکیر تیزی سے دھندلی ہوتی جا رہی ہے۔